کے ایم سی اور ٹی ایم سیز میں ٹیکس نیٹ ورک مضبوط کرنے کے لیے ون ونڈو پورٹل متعارف کرانے کا فیصلہ،ٹیمیں تشکیل

کے ایم سی اور ٹی ایم سیز میں ٹیکس نیٹ ورک مضبوط کرنے کے لیے ون ونڈو پورٹل متعارف کرانے کا فیصلہ، کور ٹیمیں تشکیل

کراچی: کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں ٹیکس نیٹ کو مضبوط بنانے کے لیے ون ونڈو پورٹل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

کور ٹیمیں تشکی دیکر فوکل پرسن بھی مقرر کی جا چکے اور ڈجیٹل ٹریننگ بھی شروع کی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کے ایم سی کی کور ٹیم میں 19ویں گریڈ کے ڈائریکٹر نایاب سعید خان، راشد نظام، انش احمد خان، بسواز عثمانی، صبا الاسلام اور عبدالحنان شامل ہیں جب کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز (TMCs) کی کور ٹیم میں 17ویں گریڈ کے ڈائریکٹر محمد حارث، جہانزیب لغاری، امتیاز لغاری، یحییٰ رضا، یحییٰ خان، یاسر رضا شامل ہیں۔ ظفر خالد اور جمشید بشیر شامل ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ (ایس بی او) نامی پورٹل کے لیے کے ایم سی اور ٹی ایم سی کی ٹیموں کی تربیت کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

شہری ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے روڈ کٹنگ، ٹریڈ لائسنس اور دیگر میونسپل سروسز کے لیے درخواست دے سکیں گے، جبکہ چالان کیش لیس ہوگا۔

شہریوں کو اس منصوبے سے آگاہ کرنے کے لیے کراچی کے مختلف علاقوں میں ایس بوس کے نام سے شتہاری مہم بھی شروع کی گئی ہے۔

سندھ لوکل گورنمنٹ کے ریجنل ڈائریکٹرز کو ٹرانسفرپوسٹنگ اور انسپیکشن کے اختیارات مل گئے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں