چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کے اعزاز میں تقریب،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
تینوں مسلح افواج کے دستوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سلامی پیش کی۔
اس موقع پر پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہ بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو ناکام بنانے کے ساتھ دشمن کے 7 جدید ترین طیارے بھی گرائے۔
