فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ ہے: طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ ہے یہ لوگ پھر کسی کاندھے کے ذریعے اقتدار چاہتے ہیں۔
اپنے ویڈیو بیان میں طلال چوہدری نےکہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان کے بارے میں جو باتیں محاورتاً بولیں پشاور کے جلسے میں ثابت ہو گیا کہ یہ اصل میں وہی ہیں۔پشاور جلسے میں سوائے گالم گلوچ اور تنقید کے کچھ نہیں تھا، عوام نے پشاور میں پی ٹی آئی جلسے میں ان کا حال دیکھ لیا ہے،
وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں دشمن کو شکست دینے والی پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں اداروں پر الزام تراشی کی گئی، ہر روز بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے ملکی اداروں کیخلاف بے جا تنقید کی جاتی ہے، کب تک کوئی خاموشی اختیار کر سکتا ہے۔
طلال چوہدری نےکہا کہ کہا کہ فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میل کرنے کے لیے کی جارہی ہے۔ خود کو سب سے ضروری اور ناگزیر سمجھنے والا ذہنی مریض ہی ہو سکتا ہے، اب بات چیت کی دعوت نہیں دی جائے گی۔
