کلچر ڈی پر مبارکباد،سندھ ہمیشہ قائم و دائم رہے اور مزید خوشحالی دیکھے:میئرکراچی
کراچی: میئر کراچی نے دنیا بھر میں بسنے والی عظیم سندھ دھرتی کے لوگوں کو یومِ ثقافت کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی دھرتی اپنی منفرد پہچان رکھتی ہے، جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔
میئر کراچی نے کہا کہ سندھ نہ صرف خلوص اور رواداری کی سرزمین ہے بلکہ قلندر، سچل اور بھٹائی کی پہچان بھی ہے۔آج زبان اور دھرتی سے محبت کرنے والوں کے لیے حقیقی خوشی اور جشن کا دن ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اجرک اور ٹوپی محض رنگ نہیں بلکہ سندھ کی شان اور تاج ہیں۔یومِ ثقافت منانے کا مقصد محبت، امن اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا ہے۔سندھ کی ثقافت اور رنگ آج پوری دنیا میں اپنی گونج چھوڑیں گے۔دعا ہے کہ سندھ ہمیشہ قائم و دائم رہے اور مزید خوشحالی دیکھے۔
