جو لوگ باہر سے بیٹھ کے ٹوئٹ کررہے ہیں وہ پاکستان آکر کیوں نہیں کرتے:شرجیل انعام
کراچی: سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آمریت کے خلاف ہوتی ہے مگر اداروں کے خلاف نہیں ہوتی، شہید بی بی کے واقعے کے بعد بھی زرداری آصف علی زرداری نے پاکستان کپھی کا نعرہ لگایا۔ عمران خان کی بہنیں بھارتی میڈیا کو انٹویو دیتی ہیں جسے بریکنگ کرکے چلایا جاتا ہے۔جو لوگ باہر سے بیٹھ کے ٹوئٹ کررہے ہیں وہ پاکستان آکر کیوں نہیں کرتے۔
تقریب سے خطاب میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کہ پہلے صبح کا آغاز اخبار سے ہوتا تھا، اب ٹرینڈز تبدیل ہو رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ اخباری صنعت کو ترقی ملے۔سوشل میڈیا پر بیشتر خبریں غلط اور فیک ہوتی ہیں، اخبار ایک مستند دستاویز ہے۔ٹی وی پر بریکنگ کی دوڑ لگی ہوتی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دنیا بھر میں پرنٹ میڈیا کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، پہلے لوگوں کی صبح اخباروں سے ہوتی تھی اب موبائل سے ہوتی ہے۔سوشل میڈیا پر خبریں چوبیس گھنٹے چلتی رہتی ہیں۔الیکٹرانک میڈیا نے اخبارات کو سخت ٹف ٹائم دیا ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ اخبار کے شعبے کو ترقی ملے۔سوشل میڈیا پر بیشتر خبریں غلط ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر بھی بریکنگ کے چکر میں مسلسل دوڑ لگی رہتی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ اخبارات کو مضبوط کریں۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میڈیا پھلے پھولے۔اچھی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے ساتھ ہی کامیاب ہوتی ہے۔پیپلز پارٹی مشکل ادوار میں میڈیا کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔کچھ ادوار میں پیپلز پارٹی بدترین میڈیا ٹرائل کا شکار رہی ہے۔پیپلز پارٹی نے کبھی بدلہ لینے والی سیاست نہیں کی۔ہر دور میں میڈیا میں مختلف اینکرز کو آف ایئر کرایا جاتا رہا ہے۔
