پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر اشتہاری ملزم قرار

پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر اشتہاری ملزم قرار

اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے احکامات جاری کیے۔عدالت نے مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

عدالت نے کہا کہ مرزا شہزاد اکبر متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔مرزا شہزاد اکبر کے خلاف مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے۔ مرزا شہزاد اکبر کے خلاف ٹویٹر پر متنازع بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں