سب ٹھیک ہے،پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا: فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔سب ٹھیک ہے، سب آپ کے سامنے ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدربھجوا دی ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔
