ریسکیو 1122 کے تعاون سے صوبائی محتسب سندھ دفتر میں تربیتی ورکشاپ منعقد

ریسکیو 1122 کے تعاون سے صوبائی محتسب سندھ دفتر میں تربیتی ورکشاپ منعقد

تربیتی ورکشاپ میں سی پی آر، فائر فائٹنگ اور ابتدائی طبی امداد سے متعلق 200 سے زائد اسٹاف کو ٹریننگ دی گئی,تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کی خصوصی شرکت

اختتامی سیشن میں ڈی جی سندھ ایمرجنسی ریسکیو 1122 برگیڈئیر ر واجد صبغت اللہ مہر، سی او ایس ڈاکٹر عابد کی تفصیلی بریفنگ

ڈی جی برگیڈئیر ر واجد صبغت اللہ نے کہا کہ سندھ ایمرجنسی ریسکیو 1122 کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سندھ بھر میں تمام خدمات فراہم کررہی ہے، کسی بھی ایمرجنسی میں بغیر بیلنس بھی فون پر 1122 ڈائل کرکے رابطہ ہوسکتا ہے۔کسی بھی ہنگامی ٹیلیفون کال کی نوعیت کے مطابق ریسکیو 1122 فوری متعلقہ محکمہ کو آگاہ کرتا ہے۔

صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ کم از کم سندھ میں امریکہ کی طرح ایک ہی ہنگامی امدادی نمبر ہونا چاہیے، یونیفائیڈ نمبر کی سہولت سے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام تذبذب کا شکار نہیں ہوں گے، سندھ ایمرجنسی ریسکیو 1122 بہترین خدمات انجام دے رہا ہے۔سندھ میں ابتدائی و ہنگامی طبی امدادی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک ہی ایمبولینس سروس ناگزیر ہے۔سندھ ایمرجنسی ریسکیو 1122 کی ضروریات کے حوالے اپنی سفارشات وزیر اعلی سندھ کو دیں گے۔

تربیتی ورکشاپ میں سیکریٹری صوبائی محتسب سندھ منصور عباس رضوی، ڈی جی نسیم الدین میرانی، رجسٹرار مسعود عشرت، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن امداد حسین صدیقی، مشیران و دیگر کی بھی شرکت۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں