دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں:وزیر خارجہ اسحاق ڈار

دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں:وزیر خارجہ اسحاق ڈار

اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہو سکتی تھی۔ موسمیاتی تبدیلی اس وقت بہت بڑا چیلنج ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اس وقت بہت بڑا چیلنج ہے، جنوبی ایشیا کو غربت، ناخواندگی، ناگہانی آفات سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں،مسائل کے حل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا میں اسرائیل نے غزہ میں انسانیت کا قتل عام کیا، دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے، جنوبی ایشیا سب سے زیادہ آبادی والا خطہ ہے۔ عالمی معاشی منظر نامہ تبدیل ہو رہا ہے، جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی اور غذائی قلت کے چیلنجز سنگین ہوتے جا رہے ہیں، درجہ حرارت میں اضافے اور سیلابوں کے معیشت پر تباہ کن اثرت مرتب ہو رہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں