سانحہ نیپا کی کچھ رپورٹس آئی ہیں جن سے ہم مطمعین نہیں ہے:ناصر شاہ

سانحہ نیپا کی کچھ رپورٹس آئی ہیں جن سے ہم مطمعین نہیں ہے:ناصر شاہ

کراچی: وزیر بلدیات،ہوسنگ و ٹاٶن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گلشن اقبال نیپا کے دلخراش واقعے نے ہر دردمند دل رکھنے والے فرد کو افسردہ کردیا ہے انہوں نے سندھ اسمبلی اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ مین ہول میں گرکر معصوم ابراہیم کے جاں بحق ہونے کا واقعہ دلخراش ہے والدہ کی آہ و پکار نے سب کے ضمیر کو جنجھوڑ کے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر صاحب کے تعاون سے سندھ اسمبلی میں موجود نماٸندوں پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی قاٸم کی جارہی ہے سانحہ نیپا کی کچھ رپورٹس آئی ہیں جن سے ہم مطمعین نہیں ہے، سندھ اسمبلی کے نماٸندوں پر مشتمل کمیٹی میں سینٸیر افسران کو بھی شامل کیا جارہا ہے،یقین دلاتا ہو جس کی بھی کوتاہی ہوگی اس کے خلاف کاروائی ہوگی ہم کوشش کریں گے آٸندہ کسی ماں کی گود نہ اجڑے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مین ہول کے ڈھکن چوری ہونے سے متعلق ایک طریقہ بنارہے ہیں ماضی میں بھی اس قسم کے واقعات ہوتے رہے ہیں مگر اس کا مستقل بنیادوں پر سدباب نہیں ہوا جس کی وجہ سے بار بار اس قسم کے دلخراش واقعات رونما ہوتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں