پیپلزپارٹی کا صوبائی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کرنے کا اعلان

پیپلزپارٹی نے صوبائی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

پارٹی کے یومِ تاسیس پر مختلف شہروں میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ 18ویں ترمیم اور این ایف سی سے چھیڑ چھاڑ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم میں جو کمی رہ گئی تھی وہ 27ویں ترمیم میں دور کردی گئی،آئینی عدالت بنا کر میثاقِ جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا مکمل کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے آئینی عدالت کو متنازع بنانے کی کوشش کی، ایسے لوگوں کو خبردار کرتا ہوں کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئینی ترمیم کو مسترد کرنا کسی عدالت کے اختیار میں نہیں، آئینی عدالت ایسی نہ ہو جو ڈیم بنانے نکل جائے یا وزیراعظم کو گھر بھیج دے۔امید ہے آئینی عدالت عوام کے اعتماد کو بحال کرے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں