پیرپاگاڑہ خاندان کی ایم شخصیت منیبہ شاھ راشدی پیپلز پارٹی میں شامل
کراچی:حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگاڑہ شاہ مرادں شاہ ثانی کے بھائی نادر شاہ راشدی کی بہو منیبہ شاھ راشدی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئی۔
کراچی۔ منیبہ شاہ راشدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان صوبائی صدر نثار کھوڑو کی موجودگی میں ان کی رہائشگاہ پر کیا۔
کراچی۔ منیبہ شاہ راشدی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقعے پر پیپلز پارٹی کراچی ڈویزن کی جنرل سیکریٹری و صوبائی وزیر شاھینہ شیر علی بھی موجود تھی۔
کراچی۔ پیر صاحب پگاڑہ اور ان کے خاندان کے لئے عزت ہے اور ان کے خاندان سے وابسطہ منیبہ شاہ راشدی کو پارٹی میں شامل ہونے پر ویلکم کرتے ہیں۔ نثار کھوڑو
کراچی۔صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زردرای ، ادی فریال تالپور کی قیادت پر اعتماد کرکے صوبائی صدر نثار کھوڑو کی موجودگی میں پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں۔منیبہ شاہ راشدہ
کراچی۔ پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرونگی۔ منیبہ شاہ راشدی
کراچی۔ پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جس نے خواتین کو بااختیار بنایا ہے اور ہر فورم پر نمائندگی دی ہے۔صوبائی وزیر شاھیہ شیر علی
کراچی۔ واضع رہے کے منیبہ شاہ راشدی حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگاڑہ شاہ مرداں شاہ ثانی کے بھائی نادر شاہ راشدی کی بہو اور قائم شاہ راشدی کی بیوی ہیں۔
