ہوٹلوں اور مارکیٹوں میں رش کراچی میں امن کی علامت ہے:آئی جی سندھ
کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ عزت بخشی۔کراچی پولیس کی جانب سے منعقدہ تقریب اور تعریفی کلمات پر سب کا شکر گزار ہوں۔کراچی سمیت صوبے بھر میں امن آپ سب کی محنت کا نتیجہ ہے۔آج اگر سندھ پولیس کامیاب ہے تو میں بھی کامیاب ہوں۔ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہماراکام انصاف سے جڑاہوا ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ایسے فیصلے بھی زیربحث ہیں جو بظاہرلگتے تھے کہ کسی انفرادی افسرکے خلاف تھے۔کیا ہمیں ذہنی سکون مل سکتا ہے کہ اگر ہمارے علاقے میں منشیات فروشی ہورہی ہو۔ہم وہ محکمہ ہیں جہاں سے انصاف شروع ہوتا ہے۔اخلاق، مذہب اور قانون کے خلاف سرگرمیاں ذہنی سکون نہیں دی سکتی۔کچھ مشکل فیصلے کیئے جو پولیس کیلیئے مفید ثابت ہوئے۔
تقریب سے خطاب میں آئی جی سندھ نے کہا کہ غلط کام پر سزا اور اچھے کام پر ریوارڈ سے ہی ڈسپلن قائم ہوتا ہے۔صوبے کے 2576 شہداء میں 1072 کا تعلق کراچی سے ہے۔شہداء کے خون کی بدولت آج امن قائم ہے۔کرائم ریٹ میں واضح کمی پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کو شاباش ہے۔سندھ پولیس کی محنت پر سب کو شاباش دیتا ہوں۔امید ہے سندھ پولیس اسی جذبے سے کام جاری رکھے گی۔ایس ایس یو کراچی پولیس کا چہرا ہے۔ جو عالمی معیار کےمطابق پولسنگ کرتا ہے۔اے وی ایل سی، اے وی سی سی اور سی ٹی ڈی نے بہترین کارکردگی دکھائی۔شاہراہوں، ہوٹلوں اور مارکیٹوں میں رش کراچی میں امن کی علامت ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے لیئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اہم قدم ہے۔حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔موجودہ ٹریفک نظام سے ٹریفک پولیس کی عزت میں مزید اضافہ ہوا۔حکومت سندھ نے ہمارے تمام پروپوزلز منظور کیئے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک اور سیکیورٹی نے آئی جی سندھ کو یادگاری شیلڈز اور تصویری البم/پینٹنگ پیش کی۔تقریب کے اختتام پر آئی جی سندھ سمیت تمام افسران نے ملازمین کیساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔
