وزیراعلیٰ سندھ کا ڈومیسائل،ریذیڈنٹ کارڈ اور سوشل پروٹیکشن ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کا ڈومیسائل، ریذیڈنٹ کارڈ اور سوشل پروٹیکشن ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم موبائل ایپ اور ایم او یو سائن کی تقریب

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا ) کے ڈائریکٹر جنرل عامر علی خان کی سربراہی میں 9 رکنی وفد نے شرکت کی۔

تقریب میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوامی سہولیات میں سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم موبائل ایپلیکیشن کا اجرا بہترین اقدام ہے، سی آر ایم ایس موبائل ایپ سے پیدائش، موت، شادی، طلاق کا بروقت اور آسان انداج ممکن ہوگا،سی آر ایم ایس موبائل ایپ کا اجرا شہری خدمات کی جدیدیت کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم موبائل ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ چیئرمین نادرا، چیف سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات اور تمام شراکت داروں کا مشکور ہوں۔وزیراعلیٰ سندھ کا ڈیجیٹل سندھ کے ویژن کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کا عزم۔سی آر ایم ایس موبائل ایپ کا اجراء شہری خدمات کی جدیدیت کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔سندھ کا کاغذی نظام سے اسمارٹ، ٹیکنالوجی بیسڈ گورننس کی طرف تیزی سے سفر جاری ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شفافیت، کارکردگی، رسائی اور عوامی اعتماد کے لیے ڈیجیٹل سروسز ناگزیر ہیں۔سندھ نے ملک میں ڈیجیٹل گورننس میں لیڈر بننے کا پختہ ارادہ کر رکھا ہے۔پیدائش کے اندراج سے شناخت، تعلیم، ویکسینیشن اور سوشل پروٹیکشن تک بنیادی سہولیات تک رسائی ممکن ہوگی۔وفات کا درست ڈیٹا آبادی، منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کے لیے انتہائی اہم ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے بروقت، درست اور ٹیمپر پروف سول رجسٹریشن ڈیٹا کی ضرورت پر زور دیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سی آر ایم ایس موبائل ایپ سے پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی،موبائل ایپ کے ذریعے پیدائش، موت، نکاح و طلاق کی گھر بیٹھے رجسٹریشن ممکن ہوگی۔قطاروں، تاخیر، کاغذی کارروائی اور فضول چکروں سے چھٹکارا ممکن ہوگا۔دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے لیے یہ موبائل ایپ گیم چینجر ثابت ہوگی۔شفافیت میں اضافہ اور ڈیٹا میں ہیرا پھیری کے امکانات کم ہوجائیں گے۔تمام ریکارڈ ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر صوبائی نظام سے منسلک دستیاب ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا نادرا کے اہم کردار پر اظہارِ تحسین

وزیراعلیٰ سندھ نے سی آر ایم ایس / سی آر وی ایس انٹیگریشن، شناختی تصدیق اور ڈیجیٹل آتھنٹیکیشن میں نادرا کے تعاون کو سراہا

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نادرا کا PakID جیسا خودکار شناختی نظام قابلِ تحسین ہے،سندھ –نادرا شراکت کو پاکستان کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے بہترین ماڈل بنایا جائے گا۔شہریوں کے لیے ایک مربوط، متحد ڈیجیٹل سروسز پلیٹ فارم بنایا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا ڈومیسائل، ریذیڈنٹ کارڈ اور سوشل پروٹیکشن ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کا اعلان

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صحت و تعلیم کے ریکارڈ خصوصاً امیونائزیشن کے ڈیجیٹل نظام کی تیاری جاری ہے، ایپ کو گاڑی رجسٹریشن اور اسلحہ لائسنس کی ڈیجیٹل پلیٹ فارم تک بڑھایا جائے گا،درست سی آر وی ایس ڈیٹا پر مبنی ڈیٹا ڈرِون گورننس کے نئے دور کا آغاز۔وزیراعلیٰ سندھ کا CRMS موبائل ایپ بنانے والی ٹیموں کو خراجِ تحسین۔ٹیکنالوجی میں مسلسل سرمایہ کاری سے شہری خدمات کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔آج کا قدم جدیدیت اور بااختیار عوام  کی مضبوط بنیاد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کا ہر قدم عوامی خدمت اور بہتری کے لیے ہے،

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا

 

چیف سیکریٹری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم موبائل ایپ متعارف کرانے کی ہدایت کی، ایسی ایک مزید ایپلی کیشن وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت بھی جاری کرنے جا رہا ہے،ڈی جی نادرا عامر علی خان نے ایپلی کیشن کے طریقہ کار پر وزیراعلیٰ سندھ کو بریف کیا

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تقریب میں ایپلی کیشن پر اپلائی کرنے کے لئے وڈیو بھی دکھائی گئے،وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ایپلی کیشن کو صوبے کی عوام کے لئے بہت بڑی سہولت کرار دیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں