امریکا میں وائٹ ہاؤس کے قریب  نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پرفائرنگ

امریکا میں وائٹ ہاؤس کے قریب  نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پرفائرنگ

امریکی ریاست واشنگٹن میں  وائٹ ہاؤس کے قریب  نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں کو گولی مار دی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریب ایک شخص نے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو  اسپتال منتقل کردیا گیا جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت 29 سال کے افغان شہری رحمان اللہ لکنوال سے کر لی گئی ۔ رحمان اللہ 2021 میں امریکا آیا تھا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں