پاکستان کو اخلاقی،معاشرتی دیوالیہ پن سے بچایا ہے:نوازشریف

پاکستان کو اخلاقی،معاشرتی دیوالیہ پن سے بچایا ہے:نوازشریف

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا، پاکستان کو اخلاقی، معاشرتی دیوالیہ پن سے بچایا ہے۔

لاہورمیں ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ نو منتخب اراکین اسمبلی کو مبارکباد دیتا ہوں، اللہ کے فضل سے جھوٹ، گالم گلوچ، بدتمیزی، بدتہذیبی اور فتنے کو شکست ہوئی۔عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ہمیں ووٹ دیا ہے، الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے خود الیکشن میں حصہ لے کر ہار گئے۔

نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا،  ملک میں صرف تباہی آئی، بدتہذیبی کا کلچرعام کیا گیا، خارجہ امور کا دیوالیہ نکالا گیا، میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا تھا۔ترقی کی رفتار جاری رہتی تو آج دنیا میں ہمارا ایک مقام ہوتا۔

سابق وزیر اعظم نوا شریف نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں ملکی ترقی کے لیے منصوبے شروع کیے،آج میرٹ کا بول بالا ہے، ہر محکمہ تندہی سے کام کر رہا ہے۔ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا گیا، پنجاب اور وفاقی حکومت دن رات محنت کر رہی ہے۔اب سب چیزیں بحال کرنے کی کوشش ہو رہی ہے،  ڈیڑھ سال میں ہم نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا ہے، پاکستان کو ہم نے اخلاقی، معاشرتی دیوالیہ پن سے بھی بچایا ہے۔عمران خان اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والےبھی برابرکےشریک ہیں، دوسروں کو چور اور ڈاکو کہنے والے خود چور ثابت ہوئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں