سندھ بجٹ پیش، صوبائی ترقیاتی بجٹ 410 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

کراچی(رپورٹ: اے بی سومرو) سندھ اسمبلی میں بجٹ 24-2023 پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے صوبے سندھ کا 2244 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔

بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اب تک سندھ کے 14 بجت بنانے کا حصہ رہا ہوں،بارش، سیلاب اور کورونا سے چیلنج کا سامنہ رہا۔ ہم نے بڑی کامیابی سے کورونا کو رکا۔

بجٹ اجلاس میں صوبائی ترقیاتی بجٹ 410 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز۔

سندھ میں 3311 جاری اسکیمز کے لیے291 ارب روپے اور 7193 نئی اسکیمز کے لیے آئندہ مالی سال میں 88 ارب روپے مختص کرنےکی تجویز ہے۔

ترقیاتی بجٹ میں کراچی کے لیے غیر ملکی امداد کے منصوبوں کے لیے 100ارب روپے سے زائد رقم جبکہ جاری تمام میگا پروجیکٹس کے لیے 12 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز ہے

ضلعی ترقیاتی بجٹ کے لیے 30 ارب روپے، سول، ڈسڑکٹ، تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی اسکیمز نئے بجٹ میں شامل ہیں۔

یونیورسٹی بورڈز کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 67 ارب 10 کروڑ روپے مختص کرنے تجویز ہے۔

اسکول ایجوکیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک کھرب 65 ارب روپے، کالج ایجوکیشن کے لیے ترقیاتی بجٹ کے 65 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

بلدیاتی کونسلز کی گرانٹ میں اضافے کی تجویز ہے، صوبے کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 تا 20 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ مزدور کی کم ازکم اجرت میں بھی اضافے کی تجویز ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں