پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ نے جہاز سے داغے جانے والے ملکی ساختہ اینٹی شپ بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ نے جہاز سے داغے جانے والے ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقامی طور پر تیار کردہ جہاز سے داغے جانے والا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، یہ ہتھیار سمندری اور زمینی دونوں اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میزائل میں اسٹیٹ آف دی آرٹ گائیڈنس سسٹم اور جدید مناوری کی خصوصیات شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، سینئر سائنس دانوں اور انجینئرز نے اس اہم تجرباتی فائرنگ کا مشاہدہ کیا، جو کامیاب تجربہ پاکستان کی تکنیکی مہارت کا بھرپور مظہر ہے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کی نمایاں مثال ہے۔

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم نواز شریف، فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس سنگ میل کی کامیابی پر شامل یونٹس، سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں