تشدد سے پاک معاشرہ ہی ترقی، انصاف اور سماجی ہم آہنگی کی بنیاد رکھ سکتا ہے: وزیراعلیٰ سندھ

تشدد سے پاک معاشرہ ہی ترقی، انصاف اور سماجی ہم آہنگی کی بنیاد رکھ سکتا ہے: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن خواتین و بچیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے اور سماجی شعور اُجاگر کرنے کی یاد دہانی ہے۔اس سال کے عالمی تھیم “متحد ہوں! خواتین و بچیوں پر تشدد کے خاتمے کیلئے انویسٹ (invest ) کریں” کی اہمیت اجاگر کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ تشدد کے خلاف آواز اُٹھانا ایک اجتماعی، سماجی، قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔کسی بھی نوعیت اور کسی بھی صورت میں تشدد ناقابل برداشت اور قابلِ مذمت ہے۔خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام میں معاشرے کے تمام طبقات کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔سندھ حکومت نے خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے جامع اور مؤثر قوانین وضع کیے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نےکہا کہ ڈومیسٹک وائلنس ایکٹ 2013 خواتین کو گھریلو تشدد سے قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے۔چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کا مضبوط قانونی فریم ورک ہے۔وومن ایگری کلچرل ورکرز ایکٹ 2019 خواتین کو مساواتی اجرت اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔سندھ حکومت نے ورک پلیس (workplace) ہراسانی کے خلاف مؤثر قانونی تحفظ مهیا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہراسانی کے خلاف قانون کے اطلاق کیلئے صوبائی محتسب (Ombudsman) فعال کردار ادا کر رہا ہے۔خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع دینا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔معاشی و معاشرتی ترقی میں خواتین کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔سندھ کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومن خواتین کے حقوق اور تشدد کے معاملات کی مانیٹرنگ کا مؤثر ادارہ ہے۔تشدد سے پاک معاشرہ ہی ترقی، انصاف اور سماجی ہم آہنگی کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں