چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی صدر مملکت سے الوداعی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدر مملکت سے الوداعی ملاقات کی
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جہاں صدر مملکت نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے قومی دفاع کیلئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی خدمات کو سراہا
صدر مملکت کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔
