یف سی ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،3 خودکش حملہ آور ہلاک،3 جوان شہید

پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوںکا حملہ ناکام،3 خودکش حملہ آور ہلاک،3 جوان شہید

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر ایک دہشتگرد نے خود کو اڑا دیا جس کے بعد دیگر نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرکے حملے کو ناکام بنادیا۔

حملے میں 3 خودکش حملہ آور ہلاک ہوئے جبکہ 3 ایف سی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

رپورٹس کے مطابق سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کا بتانا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ صبح 8 بج کر 10 منٹ پر ہوا

سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ 3 خودکش حملہ آوروں نے فیڈرل کانسٹیبلری پر حملہ کیا، ایک خودکش حملہ آور نے خود کو مرکزی گیٹ پر اڑایا جبکہ دو خودکش حملہ آور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے اندر داخل ہوئے۔ حملے کے بعد سنہری مسجد روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا اور ٹریفک کو صدر روڈ کی جانب موڑ دیا گیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پشاور حملے میں شہید جوانوں کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے جو پاک وطن پر اپنی جان نچھاور کرتے ہیں، ہم اپنی پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہینگے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں