کراچی کو مزید پراجیکٹس کی ضرورت ہے:مرتضی وہاب
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، مسلم لیگ نواز کے رہنما،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق اور پی آئی ڈی سی ایل کے حکام نے کراچی کے زیر تعمیر پراجیکٹس پر مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
اولڈ ریڈیو پاکستان کے مقام پر روڈ کی تعمیر کے حوالے سے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کوئی بھی شخص اگر اعتراض لگاتا ہے تو اس کا مقصد بہتر کرنا ہوتا ہے، اس پروجیکٹ کی تعمیر میں بہت رکاوٹیں ایئں۔ وسیم اختر کے دور میں بھی یہ پراجیکٹ منظور ہوا مگر ٹھیکیدار نام نہیں کرپایا۔کام ہوگا تو اس کا فائدہ پورے شہر کو ہوگا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ 31 اکتوبر2026 تک کام مکمل ہوگا اور یہ روڈ شہریوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔یہ کامن کوریڈور ہے۔شہر کو مزید ایسے پراجیکٹس کی ضرورت ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے پشاور حملے میں شہید جواںوں کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے جو پاک وطن پر اپنی جان نچھاور کرتے ہیں، ہم اپنی پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیںگے۔
رہنما پاکستان مسلم لیگ نواز نے کہا کہ میئر کو ہم نے کانفیڈنس میں لیا ہے، جوبھی خدشات ہونگے ہم دور کرینگے، وزیراعظم کھلے دل کے انسان ہیں جہاں کہیں بھی ضرورت ہوگی ہم ساتھ دینگے۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان امین الحق نے کہا کہ اس شہر کے بڑے ہولڈرز شریک ہیں جس کا مقصد شہر کا ترقی کرانا ہے۔ہم سب اون بورڈ ہیں، جو ٹائیم لائن دی گئی ہے اس پر کام پورا ہوگا۔
امین الحق نے کہا کہ شہر کی ترقی کے لئے ہم ایک ہیں۔ کراچی کی ترقی سندھ اور کستان کی ترقی ہے۔
