سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد  کی ملاقات

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد  کی ملاقات

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد  نے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کی قیادت میں  سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی۔وفد میں ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم، پروجیکٹ آفیسر حامد خان، خیّام عباسی اور سید عدنان، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو نے بھی شرکت تھے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن  کی جانب سے معزز مہمانوں کا خیرمقدم  کیا گیا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں جاری ٹرانسپورٹ منصوبوں خاص طور پر ریڈ لائن بی آر ٹی سرکاری سطح پر مثالی منصوبہ بنانے کے لیے حکومت پوری کوشش کر رہی ہے۔ سندھ حکومت اس منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

ملاقات کے دوران ای ڈی بی کے وفد کو ریڈ لائن بی آر ٹی کے موجودہ مرحلوں، تعمیراتی رفتار اور تکنیکی امور پر تفصیل سے بریفنگ

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور متعلقہ ٹیم مسلسل محنت کر رہی ہے اور منصوبے کے دفاتر چوبیس گھنٹے  کھلے ہیں تاکہ پیش رفت کی مانیٹرنگ جاری رہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی فیصلے کیے گئے ہیں اور تعمیراتی سلسلہ اب مسلسل آگے بڑھ رہا ہے، کراچی ایک بڑا اور پیچیدہ میٹروپولیٹن شہر ہے، جہاں مختلف اداروں کی جانب سے زیر زمین اور زمینی یوٹیلٹیز موجود ہیں۔ریڈ لائن بی آر ٹی میں یوٹیلٹیز کی منتقلی ایک بڑا چیلنج تھا، بیشتر تکنیکی مسائل حل کرلیے گئے ہیں اور بقیہ معاملات بھی مربوط حکمت عملی سے نمٹائے جا رہے ہیں۔سندھ حکومت کو اے ڈی بی کے ساتھ کام کر کے خوشی ہوتی ہے اور ادارے کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کو جلد از جلد مکمل کر کے شہریوں کو جدید سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے منصوبے کی رفتار اور انتظامی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا

کنٹری ڈائریکٹر ایشن ڈویلپمینٹ بینک نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کو ایک بہترین اور ایوارڈ وننگ منصوبے کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے ساتھ ان کا تعاون مؤثر اور مسلسل ہے۔مشترکہ کوششوں سے کراچی کے شہریوں کو معیاری ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کی جا سکے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں