فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کے اندر بوائلر پھٹنے سے 19 افراد جاں بحق

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کے اندر بوائلر پھٹنے سے 19 افراد جاں بحق

بوائلر دھماکے سے فیکٹری میں آگ لگ گئی، دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ  فیکٹری زمین بوس ہو گئی اور ملحقہ مکانوں کی چھتیں گر گئیں۔

فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 19 افراد جاں بحق اور 7  زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، اب تک 18افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

7افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے، فیکٹری اور گھروں کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں