جہاں بچے محفوظ ہوں وہاں مستقبل ہمیشہ روشن ہوتا ہے: مریم نواز شریف
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ چِلڈرن ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی بھلائی، حفاظت اور خوشیوں کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم حکومت کی پہلی ترجیح ہے، چائلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے ذریعے ہزاروں بچوں کی زندگیاں بچائی گئی ہیں، جبکہ ٹائپ ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کِٹس گھر گھر پہنچائی جا رہی ہیں۔
انہوں نےکہا کہ میرے پاکستان کا ہر بچہ لختِ جگر ہے اور اپنی اولاد کی طرح میرا مستقبل، میری ذمہ داری اور میری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے پنجاب کے تمام بچوں کو محبت، دعاؤں اور رحمتوں سے بھرپور سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بچے محفوظ ہوں وہاں مستقبل ہمیشہ روشن ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی بھلائی، حفاظت اور خوشیوں کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم حکومت کی پہلی ترجیح ہے، چائلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے ذریعے ہزاروں بچوں کی زندگیاں بچائی گئی ہیں، جبکہ ٹائپ ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کِٹس گھر گھر پہنچائی جا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ آٹسٹک بچوں کے لیے پاکستان کا پہلا خصوصی آٹزم اسکول قائم کردیا گیا ہے جس کا جلد افتتاح ہوگا، جبکہ ننھے بچوں کے لیے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف ارلی ایجوکیشن ہر ضلع میں قائم کیے جائیں گے۔ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی پروگرام کے تحت گمشدگی، استحصال اور خطرات کے کیسز جدید نظام کے تحت حل کیے جا رہے ہیں۔
