کراچی میں نئی نویلی دلہن کی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی میں نئی نویلی دلہن کی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی کے پوش علاقے  ڈیفنس سے ایک لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 5 بدر کمرشل کے فلیٹ سے زینب زوجہ زین عمر کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران خودکشی کا معاملہ مشکوک لگ رہا ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے کےبعد صورتحال واضح ہوگی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور اس کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی

واقعے کے متعلق پولیس کا بتانا ہے کہ شادی کے بعد لڑکی اپنے شوہر کی خالہ کے گھر رہائش پذیر تھی جبکہ واقعے کے وقت شوہر گھر پر موجود نہیں تھا۔متوفی خاتون کا شوہر سکیورٹی ادارے کا ملازم ہے، معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں