بچوں پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے:وزیراعلیٰ سندھ

بچوں پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے:وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بچوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، بچوں کے استحصال کی روک تھام کیلئے مضبوط اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کی حفاظت ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد سے بچاؤ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔بچوں کے استحصال کی روک تھام کیلئے مضبوط اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کی حفاظت ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

سید مراد علی شاہ نےکہا کہ متاثرہ بچوں کیلئے انصاف اور سپورٹ تک آسان رسائی یقینی بنائی جائے۔سماجی شعور کے بغیر استحصال کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔سندھ حکومت کا بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔بچے ہر طرح کے ظلم اور استحصال سے آزاد زندگی کے حق دار ہیں۔بچوں پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت متاثر کرنے والے جرائم کی روک تھام ضروری ہے۔بچوں کے تحفظ کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کا کردار اہم ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں