تحریک عدم اعتماد کامیاب،فیصل ممتاز نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

تحریک عدم اعتماد کامیاب،فیصل ممتاز نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جب کہ فیصل ممتاز نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے۔

اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سولہویں وزیراعظم ہوں گے، آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا حلف کل بروز منگل متوقع ہے۔

تحریک عدم اعتماد سردار جاوید ایوب، چوہدری قاسم مجید نے دیگر کے ہمراہ پیش کی جس میں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا۔

ووٹنگ کے دوران راجا فیصل ممتاز راٹھور کو 36ووٹ ملے اور مخالفت میں 2ووٹ ڈالے گئے جب کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے سادہ اکثریت یعنی 27 ووٹ درکار تھے۔

چوہدری انوار الحق اپریل 2023ء میں 48 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے تھے انہوں نے مستعفی ہونے کی بجائے تحریک کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اب فیصل ممتاز راٹھور موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیراعظم ہوں گے۔

ووٹنگ سے قبل شہر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں