وزیراعلیٰ سندھ نے ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ سندھ نے ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شہر کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیراء؛  شرجیل میمن، ناصر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب  اور دیگر وزیراعلیٰ سندھ کےساتھ تھے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت اور مسائل کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کورنگی کاز وے برج پر پہنچے جہاں انہوں نے زیر تعمیر کورنگی کاز وے برج کے کام کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر بلدیات ناصر شاہ نے بریفنگ میں بتایا کہ منصوبے کی مجموعی فزیکل پیشرفت 85 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔منصوبے کی مالی پیشرفت 74 فیصد مکمل ہوچکی ہے۔434 پائلز، 10 ایکسٹرا پائلز اور 612 گرڈرز مکمل کیے جا چکے ہیں،52 پائل کیپس، 52 ٹرانسوم اور 200 پئیر شافٹس مکمل ہیں، تمام اسٹرکچرل کاموں میں تیزی جاری ہے۔51 میں سے 51 اسپین مکمل، گرڈر اسٹریسنگ، گراؤٹنگ اور لانچنگ 100 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ڈیک سلاب کے 51 میں سے 43 مکمل ہیں، باقی مراحل پر تیز رفتار کام جاری ہے۔میڈین بیریئر 69 فیصد،  ٹاپ سلاب سائیڈ بیریئر 72فیصد مکمل ہیں ریمپ-A اور ریمپ-B کے ایمبنکمنٹ ورک مرحلہ وار تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی میں بتایا گیا کہ منصوبے کی متوقع تکمیل  30 دسمبر 2025 ہے،پل کی کل لمبائی 1.4 کلومیٹر اور چوڑائی 26 میٹرہے

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کام کی رفتار مزید تیز کی جائے  اور  معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو، یہ منصوبہ کراچی کی ٹریفک میں نمایاں بہتری لائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں