افغان حکومت دیگر دہشت گرد گروہوں کیخلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے:وزیراعظم
اسلام آباد: بین الاپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے افغان حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان نے بھی کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا، پاکستان نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا،ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن استحکام ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہیں۔دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔پاکستان نے بھی کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا، اس تقریب کی تھیم امن سکیورٹی اور ترقی ہے۔
