روس کے یوکرین پر درجنوں میزائل اور ڈرون حملے،6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
کیف: روس کی جانب سے یوکرین پر درجنوں میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی کے انفرااسٹرکچر اور رہائشی عمارتوں پر حملوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق یوکرینی حکام کے کا بتانا ہے کہ یوکرین بھر میں 25 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں دارالحکومت کیف بھی شامل ہے۔ روس کی جانب سےDnipro شہر میں ایک رہائشی عمارت پر حملے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے، جبکہZaporizhzhia میں 3 افراد جان سے گئے۔
دوسری جانب یوکرینی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خارکیف اور کیف کے علاقوں میں بڑی توانائی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، حملوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے تاہم بحالی کا کام جاری ہے۔
