پیپلز پارٹی نے صوبائی خودمختاری کے عزم کو دہرایا: شازیہ مری

پیپلز پارٹی نے صوبائی خودمختاری کے عزم کو دہرایا: شازیہ مری

مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صوبائی خودمختاری کے عزم کو دہرایا۔

شازیہ مری نے کہا کہ  آرٹیکل 160(3)(a) میں کسی بھی ترمیم کو مسترد کر دیا گیا،پیپلز پارٹی نے آرٹیکل 243 سے متعلق تجویز کی حمایت کا اعلان کیا۔پیپلز پارٹی نے آئینی عدالت کے قیام کی تائید کی، جو پارٹی کے منشور اور میثاقِ جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا آئٹم ہے۔

مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت سے رابطے میں رہے گی تاکہ میثاقِ جمہوریت کے باقی ایجنڈا پر اتفاقِ رائے پیدا کیا جا سکے،میثاقِ جمہوریت پر عملدرآمد کو جمہوریت کے استحکام کے لیے مثبت قدم قرار دیا گیا۔کچھ تجاویز پر غور و خوض جاری رہے گا۔پیپلز پارٹی اٹھارویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں