بجٹ24-2023: مزدور کی تنخواہ 32 ھزار روپے ہوگی، سرکاری ملازمین کی سیلر میں35 فیصد اضافہ

اسلام آباد: نئے مالی سال کے لیے 6 ہزار ارب خسارے کا بجٹ آج پیش کیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی زير صدارت اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے کابینہ کو بجٹ پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا۔

گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین میں 35 فیصد، گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشنز میں ساڑھے سترہ فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے وفاقی ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی منظوری دے دی جس میں انفرا اسٹرکچر کے لیے 491.3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
دفاع
دفاع کی مد میں 1804 ارب روپے مختص کیے گئے، ڈالرز کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے سبب خاطر خواہ اضافہ نہ کیا جاسکا۔
دفاعی بجٹ تینوں مسلح افواج کے علاوہ وزارت دفاع، دفاعی پیداوار، ذیلی اداروں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
صحت
کابینہ نے سماجی شعبے کی ترقی کے لیے 241.2 ارب روپے، صحت کے شعبے کے لیے 22.8 ارب روپے مختص کیئے گئے۔
تعلیم
تعلیم کے شعبے اور اعلی تعلیم کے لئے 81.9 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دے دی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں