وزیراعلیٰ سندھ نے اسکول ایجوکیشن کے SELECT پروجیکٹ کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے SELECT پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق افتتاحی تقریب مقامی ہوٹل (میرٹ) میں منعقد کی گئی ہے۔پروگرام میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار (Bolormaa Amgaabazar) ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے اعلیٰ عملدار اور ماہر تعلیم نے شرکت کی۔
سندھ میں تعلیم کے معیار اور حاضری کو بہتر بنانے کے لیے سلیٹ پروجیکٹ کا آغاز
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سلیکٹ (SELECT) سندھ میں طلبہ کی حاضری کو نگگرانی کرنے کا پہلا ڈیجیٹل نظام متعارف ہو گیا۔سلیکٹ پروجیکٹ کا مقصد پرائمری طلبہ کی ریڈنگ اسکلز میں اضافہ کرنا ہے۔
وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہا کہ پروجیکٹ کا نفاذ 12 اضلاع کے 600 اسکولوں میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت شروع ہو گیا، ابتدائی جماعتوں میں تدریسی معیار میں بہتری اور اساتذہ کی تربیت ہوگی۔پرائمری سے مڈل سطح تک تعلیمی ماحول کی اپ گریڈیشن ممکن ہوگی۔اسکول مینجمنٹ اور لیڈرشپ میں ڈیجیٹل نظام کا نفاذ ہوگا۔ریفارم سپورٹ یونٹ کی نگرانی میں مکمل مانیٹرنگ اور شفاف نظام رائج ہوگا۔
سیمرز نظام کے تحت طلبہ و اساتذہ کی حاضری، رجسٹریشن اور گریڈ پروموشن کو ڈیجیٹلائزیشن کیا گیا ہے۔سیمرز SAMRS نظام کے ذریعے طلبہ اور اساتذہ کی حاضری، رجسٹریشن اور نگرانی آن لائن ممکن ہوگی۔
سردار شاہ نے کہا کہ Geo-fence اور آف لائن موڈ کے ساتھ نظام کی مکمل فعالیت ہوگی،غیر حاضر طلبہ کی وجوہات کی نشاندہی اور بروقت اصلاحی کارروائی ہوگی،600 اسکولز میں نفاذ مکمل جن میں 120 پرائمری، 480 مڈل، 79 ہائی اسکول شامل ہیں۔کل ایک لاکھ 37 ہزار طلبہ کا اندراج جن میں79730 بچیاں اور 57501 بچے شامل ہیں72 فیصد اسکولز کو ایجوکیشن لڑکے اور لڑکیاں دونوں (Mixed) ہونگے۔99 فیصد اسکولز میں حاضری کا ڈیٹا SAMRS پر رپورٹ مرتب ہوگی۔
