آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 “کا شاندار آغاز
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 “ کا شاندار آغاز کردیا گیا
آرٹس کونسل کا احاطہ پرفارمنگ آرٹ کے خوبصورت رنگوں میں رنگ گیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ، صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر سید محمد احمد شاہ ور دیگر کے ہمراہ فیسٹول کا افتتاح کیا۔
فیسٹیول میں مختلف ممالک کے سفیر اور کونسل جنرل بھی موجود تھے جبکہ شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ورلڈ کلچر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے معروف مصور امین گل جی کی زبردست پرفارمنس
امین گل جی کی لائیو پرفارمنس دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھے۔بلوچی رقص "لیوا” شائقین کی توجہ کا مرکز رہا جبکہ میوزک کے دیوانوں کی مختلف دھنوں پر جھومتے رہے۔
فیسٹول کی افتتاح تقریب میں مختلف ممالک کے فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کرکے خوب داد وصول کیا۔
