احتجاج کرنے والا شخص سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا ملازم نہیں:محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ
کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ کا گرین لائن سیکیورٹی گارڈز کے احتجاج پر وضاحتی بیان
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے بیان میں کہا ہے کہ احتجاج کرنے والا شخص سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا ملازم نہیں، معاملے پر آپریٹنگ کمپنی سے تفصیلی پوچھ گچھ کی جائے گی۔گرین لائن منصوبے کا آپریشن آؤٹ سورس کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق متعلقہ کمپنی سے رابطہ کر کے جلد مسئلہ حل کیا جائے گا۔حکومت واقعے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے مکمل کارروائی کی جائے گی۔سہولت کاری معاہدے کے تحت صرف آپریشنز و دیکھ بھال کی نگرانی صوبے کو منتقل کی گئی۔
تارجمان محکمہ ٹرانسپورٹ سندھکے مطابق یہ منتقلی تین سالہ تعمیر، چلاؤ اور منتقلی کے معاہدے کے تحت عمل میں لائی گئی۔وفاقی حکومت کے دیگر تمام معاہدے اپنی جگہ برقرار ہیں۔سیکیورٹی، کرایہ وصولی اور دیگر معاہدوں کی ذمہ داری ٹھیکیداروں پر عائد ہوتی ہے،احتجاج اور اس نوعیت کی سرگرمیاں معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں۔صوبائی حکومت قانون اور معاہدے کے مطابق تمام معاملات شفاف انداز میں نمٹا رہی ہے۔
