حکومت سندھ نے قیوم آباد چورنگی سے ملحقہ تاج حیدر پل کو عوام کے لئے کھول دیا

حکومت سندھ نے قیوم آباد چورنگی سے ملحقہ تاج حیدر پل کو عوام کے لئے کھول دیا

کراچی: حکومت سندھ نے قیوم آباد چورنگی سے ملحقہ تاج حیدر پل کو عوام کے لئے کھول دیا ہے، سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کراچی کو ہر وہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جو ایک ترقی یافتہ شہر کو حاصل ہونی چاہیے۔

تاج حیدر پل آج سے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے،  اس پل کے شروع ہونے سے کورنگی  جیسے صنعتی علاقے کے ساتھ ساتھ ملحقہ علاقوں کے افراد کو سہولت ملے گی، پہلے دس دن اسے ون وے کے طور پر چلایا جائے گا اور بعد میں ٹو وے ٹرانسپورٹ شروع کی جائے گی۔ پرانے جام صادق پل کو مسمار کر کے جدید معیار کا نیا پل تعمیر کیا جائے گا۔

مرحوم سینیٹر تاج حیدر کے نام سے منسوب تاج حیدر پل کے دورے کے موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ورلڈ بینک کے اشتراک سے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، یلو لائن بی آرٹی کی بسیں جب چلیں گی تو جو شہریوں کو بہتر سفری سہولت فراہم  ہونگی اور ان کو ریلیف ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ بی آر ٹی لائنز پر جلد از جلد کام مکمل ہو کیا جائے،شکارپور، خیرپور اور نوشہروفیروز میں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کراچی میں گلشن معمار سے ٹاور تک ای وی بسز کا نیا روٹ شروع کرنے جا رہے ہیں جس سےپچاس ہزار لوگوں کو روزانہ سفری سہولیات مل سکیں گی، دسمبر تک شاہراہ بھٹو کا آخری مرحلہ مکمل ہو جائے گا اور یہ جب ایم نائن موٹر وے سے مل جائے گی تو ، کراچی شہر میں ٹریفک کا دباؤ نمایاں طور پر کم ہوگا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا عمل جاری ہے اور بارشوں سے متاثرہ راستوں کی بحالی بھی کی جا رہی ہے، سندھ حکومت اپنے تمام وعدے پورے کر رہی ہے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کے لیے مسلسل کام جاری ہے۔ کراچی شہر کے ٹرانسپورٹ میں مزید نئی بسیں شامل کی جا رہی ہیں، خواتین کے لیے پنک اسکوٹیز مفت فراہم کی جا رہی ہیں اور انہیں چلانے کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں