ای چالان اسی کے پاس جائے گا جس کے نام گاڑی کی رجسٹریشن ہوگی: وزیرداخلہ سندھ

ای چالان اسی کے پاس جائے گا جس کے نام گاڑی کی رجسٹریشن ہوگی: وزیرداخلہ سندھ

کراچی: وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار  نے کہا ہے کہ ای چالان اسی کے پاس جائے گا جس کے نام گاڑی کی رجسٹریشن ہوگی۔

کراچی: وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار  نے کہا ہے کہ ای چالان اسی کے پاس جائے گا جس کے نام گاڑی کی  رجسٹریشن ہوگی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ضیا لنجار نےکہا کہ کراچی میں جہاں ٹریفک سگنل ہوگا توای چالان ہوگا، ٹریفک سگلنلز کے ساتھ نصب کیمرے ایک  ماہ میں فعال کردیں گے

ضیا لنجار نے کہا کہ ایک سےڈیڑھ سال میں کراچی شہر میں 12ہزار کیمرے لگا لیں گے ۔گزشتہ روز کراچی میں2600چالان ہوئے اور  کراچی جیسے بڑے شہر میں 2600چالان کچھ بھی نہیں۔

وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ موٹرسائیکل کے 2 قسم کے چالان ہوں گے اور ای چالان اسی کے پاس جائے گا جس کے نام گاڑی رجسٹرہوگی جب کہ یہ بھی جرم ہے کہ آپ کی گاڑی فروخت کے بعد بھی آپ کے نام ہے۔10ہزار ٹریلر ،ٹینکرز رجسٹرڈ کیے  اورٹریکر لگائے، ہیوی ٹریفک میں یہ ٹریکرز بھی ای چالان سسٹم سے منسلک ہیں، شہر میں جیسے ہی یہ ٹریلر  یا ٹینکر 30 کلومیٹر فی گھنٹہ سے رفتار بڑھائیں گے تو ای چالان ہوجائیگا،یہ  سسٹم فینسی نمبر پلیٹ کی بھی شناخت کرسکتا ہے۔ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں ڈرائیونگ لائسنس ٹریننگ سینٹرز بھی بنا رہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں