پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان
اسلام آباد:پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دےگی ۔
اسلام آبادمیں میڈیا گفتگو میں رہنماءمسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ اور احسن اقبال نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں
رانا ثنا اللہ اور احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دے گی۔مسلم لیگ ن آزادکشمیرمیں اپوزیشن کاکرداراداکرے گی۔موجودہ مدت پوری ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں آزادانہ اور شفاف انتخابا ت ہونگے۔
اس موقع پر رہنماءپیپلز پارٹی قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہمیں آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام لانا ہے اورمسائل کا حل نکالنا ہے۔موجودہ آزاد کشمیر کی حکومت مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل پیدا کرنے کا سبب بن گئی۔
