پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کی قربانیوں کا احترام اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے:ناصر شاہ
کراچی: کراچی انتظامیہ کے زیر اہتمام پیر کو مزار قائد اعظم پر کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ریلی کی قیادت کی۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ27 اکتوبر 1947 تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے اس تاریک دن بھارت نے تقسیمِ برصغیر کے اصولوں اور کشمیر ی عوام کی مرضی اور خواہشات کے بر خلاف اپنی افواج کشمیر میں اتاریں
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ہمارے دل ان کے لئے دھڑکتے ہیں انھوں نے کہا کہ کمشمیر کی آزادی کشمیر عوام کا حق یے پاکستان کی حکومت اور پاکستان کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور بے عالمی رائے عامہ کو ہموار کرنے میں تاریخی کردار ادا کیا ہے
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی واضح ہے فیلڈ مارشل جناب عاصم منیر صدر زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے موثر طریقہ سے عالمی پلیٹ فارم پر کشمیر ی عوام پر ہونے والے ظلم کے خلاف کشمیری عوام کی حمایت کی اور عالمی رہنماؤں کو اپنا کردار ادا کرنے کی طرف متوجہ کیا ہے۔
ناصر شاہ نے کہا یوم سیاہ پر پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جدو جہد میں اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتی ہے انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اپنی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں میں درج اپنا جائز حق خودارادیت حاصل نہیں ہوجاتی.
ریلی میں صوبائی وزیر اوقاف ریاض شیرازی ایڈیشنل کمشنر کراچی غلام مہدی شاہ ڈپٹی مئیر سلمان مراد حریت کانفرنس کے رہنما شیخ عبد لمتین بٹ ضلعی انتظامیہ کے افسران بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر افضل زیدی اور بڑی تعداد میں اسکو لوں کے طلبہ نے شرکت کی۔ ریلی پیپلز سیکریٹریٹ سے شروع ہوئی اور مزار قائد اعظم پر اختتام پذیر ہوئی۔
