جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کو 77 سال مکمل،دنیا بھر میں یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے
بھارت 77 سال سے جموں و کشمیر قابض ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 سال مکمل ہونے پر آج پاکستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں یومِ سیاہ بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔
کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف وزارتوں، طلبہ، سول سوسائٹی اور عام شہری بڑی تعداد میں شریک کی
شاہراہِ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور ڈی چوک پر "کشمیر بنے گا پاکستان” کے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔
کراچی، لاہور، پشاور، مظفرآباد اور گلگت میں بھی یومِ سیاہ کے سلسلے میں احتجاجی واکس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
