لاہور میں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک حد تک پہنچ گئی
پنجاب کا دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 358 تک پہنچ گیا ہے
محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 500، سرگودھا کا 347 رٰیکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے حوالے سے محکمہ ماحولیات کے مطابق فیصل آباد کا اے کیو آئی 306، ملتان کا 304 اور ڈی جی خان کا 244 ریکارڈ کیا گیا۔
ویب سائٹ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ لاہور کا آلودہ ترین علاقہ ملتان روڈ جہاں اے کیو آئی 500 رکارڈ کیا گیا
جی ٹی روڈ پر 500، شاہدرہ پر 391 اور سفاری پارک کا اے کیو آئی 377 ریکارڈ کیا گیا۔ کاہنہ کا اے کیو آئی 335 جبکہ پنجاب یونیورسٹی کا 335 ریکارڈ کیا گیا۔
