پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو اپنی پالیسیوں کا مرکز رکھا ہے:شرجیل انعام

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو اپنی پالیسیوں کا مرکز رکھا ہے:شرجیل انعام

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو اپنی پالیسیوں کا مرکز رکھا،ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کا آئین دے کر مرد و عورت کو برابر کے حقوق دیے۔محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین بینک، لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام اور خواتین پولیس اسٹیشن قائم کیے، صدر آصف علی زرداری نے بی آئی ایس پی کے ذریعے لاکھوں خواتین کو معاشی تحفظ دیا

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے 21 لاکھ گھروں کے منصوبے کا آغاز کیا ہے جن کی ملکیت خواتین کے نام پر کی جا رہی ہے۔پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے خواتین کے لیے پنک بس سروس اور مفت الیکٹرک اسکوٹیز متعارف کرائیں، جو خطے میں ایک منفرد مثال ہے۔

اس موقعے  پر چینی قونصل جنرل یانگ یون ڈونگ کا کہنا تھا کہ خواتین انسانی تہذیب کی تشکیل میں بنیادی کردار رکھتی ہیں، چین صنفی مساوات کو قومی پالیسی کا حصہ سمجھتا ہے، چین آئندہ پانچ برسوں میں اقوامِ متحدہ کی تنظیم برائے خواتین کے لیے مالی معاونت بڑھائے گا اور ہزاروں خواتین کو پیشہ ورانہ تربیت کے لیے چین مدعو کرے گا۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہوں نے خواتین کی قیادت کا راستہ کھولا۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خواتین کو تربیت، اسکالرشپس اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

یانگ یون ڈونگ نے کہا کہ چینی قونصلیٹ کراچی سندھ اور بلوچستان کی خواتین کے ساتھ تعاون مزید بڑھائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں