خواتین کی ترقی دراصل قومی ترقی کی ضمانت ہے، فریال تالپور

خواتین کی ترقی دراصل قومی ترقی کی ضمانت ہے، فریال تالپور

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور نے پاک چین دوستی امن، ترقی اور مساوات کے خوابوں کی شراکت داری قرار دے دیا ہے۔

فریال تالپور نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی صرف دو ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلق نہیں، بلکہ امن، ترقی اور برابری کے مشترکہ خوابوں کی شراکت ہے، ہماری یہ دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، جو باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر قائم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی ترقی دراصل قومی ترقی کی ضمانت ہے۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کے سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق کی جدوجہد کو نئی جہت دی۔ آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری شہید بی بی کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔پیپلز پارٹی نے خواتین کی فلاح کے لیے تاریخی اقدامات کیے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، گھریلو تشدد سے تحفظ کے قوانین اور خواتین کی معاشی خودمختاری کے منصوبے مثال ہیں۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فریال تالپورنے کہا کہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ پروگرام کے تحت متاثرہ خاندانوں کو دیے جانے والے گھروں کی ملکیت خواتین کے نام پر رکھی گئی ہے تاکہ انہیں معاشی اور سماجی تحفظ ملے۔سندھ حکومت نے خواتین کے لیے "پنک بس سروس” اور "پنک الیکٹرک اسکوٹیز اسکیم” کے ذریعے انہیں محفوظ اور باوقار سفری سہولت فراہم کی۔آج سندھ کی خواتین مختلف شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں جو پیپلز پارٹی کے وژن کی عکاسی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں