چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت ڈینگی صورتحال پر ہنگامی اجلاس

چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت ڈینگی صورتحال پر ہنگامی اجلاس

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ڈینگی صورتحال پر ہنگامی اجلاس

اجلاس میں کمشنر کراچی، سیکریٹری بلدیات، ڈائریکٹر جنرل صحت سمیت تمام ڈویزنل کمشنر شریک ہوئے  جہاں رواں سال ڈینگی کے 982 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اجلاس میں محکمہ صحت کی آگاہی میں بتایا گیا کہ کراچی میں 641 کیس رپورٹ ہوئے، حیدرآباد میں 178 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 239 ڈینگی وارڈ قائم کئے گئے ہیں۔اسپتالوں میں 1289 بیڈ ڈیبگی کہ مریضوں کہ لئے مختص کئے گئے ہیں۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ صوبے کے 117 سرکاری لیباریٹریز میں ڈینگی ٹیسٹ مفت میں کیا جا رہا ہے۔ دیگر پرائیوٹ اسپتالوں میں بھی ڈینگی ٹیسٹ کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت دی کہ یونین کائونسل سطح پر فیومیگیشن پلان ترتیب دیا جائے۔ ڈینگی مچہروں کے لاروا کو سائنٹیفک بنیادوں پر اسپرے اور فیومیگیشن کر کے ختم کیا جائے۔عوام میں آگاہی کہ لئے ڈینگی کہ متعلق میڈیا پر مہم چلائی جائے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ تعلیم کو ہدایت دی کہ اسکولوں میں اسیمبلی کے دوران بھی بچوں کو ڈینگی سے بچاۂ کی آگاہی دی جائے۔ کسی بھی علائقے میں پانی جمع نا ہونے دیا جائے مچہروں کی افزائش کو روکا جائے۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں مفت ڈینگی ٹیسٹ اور وارڈ قائم کئے گئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ اسپتالوں میں قائم ڈینگی وارڈ کا دورہ کر کے سہولیات کا جائزہ لے

چیف سیکریٹری سندھ کا ڈینگی کے متعلق کنٹرول روم فعال کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ عوام کسی بھی معلومات یاں ڈینگی بخارہونے پر محکمہ صحت کی ہیلپ لائین 0229240114 پر رابطہ کرے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں