آئی ایم ایف سے معاہدہ رواں ماہ ہونے کی توقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ اقدامات بورڈ کی منظوری کے بعد کیے جاتے ہیں تاہم اس مرتبہ آئی ایم ایف نے بورڈ کی مںظوری سے قبل جو اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا وہ ہم نے کردئیے ہیں۔

ترک میڈیا کو انٹرویو میں پاکستان نے آئی ایم ایف کے نویں جائزے کی تمام شرائط  مکمل کرلی ہیں۔ توقع ہے کہ رواں ماہ اچھی خبر سننے کو ملے گی۔پاکستانی عوام ماضی میں بھی چیلنجز کا سامنا کر چکے ہیں اور ضرورت پڑی تو آئندہ بھی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اپریل 2022 میں ملک اس وقت کی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا تھا۔ تباہ کن سیلاب نے بھی پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں