دیوالی خوشیوں،روشنیوں اور امن و محبت کا تہوار ہے:وزیراعلیٰ سندھ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہندو برادری کو دیوالی کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دیوالی کی خوشیاں مبارک ہوں،دیوالی خوشیوں، روشنیوں اور امن و محبت کا تہوار ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ امن و محبت کی دھرتی ہے۔پاکستان میں تمام مذاہب اپنی خوشیاں آزادی سے مناتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا دیوالی کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زور
وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی پہچان رواداری، محبت اور بھائی چارہ ہے،سماجی و ثقافتی ترقی میں ہندو برادری کا کردار قابلِ تعریف ہے،پیپلز پارٹی نے مساوات کی بنیاد پر اقلیتوں کو حکومت و انتظامیہ میں نمائندگی دی ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، آئین پاکستان ان کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔سندھ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔اقلیتوں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔مندروں اور اجتماعات میں سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنائے جائیں۔
