افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں:اسحاق ڈار

افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد: وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ دوحہ میں گزشتہ رات طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، یہ درست سمت میں اٹھایا گیا پہلا مثبت قدم ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کےقیام پر بات ہوگی۔ افغان سرزمین سے پاکستان کےخلاف دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں، مزیدجانی نقصان سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں