
مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والا ہم میں سے نہیں ہوسکتا۔
آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والا ہم میں سے نہیں ہوسکتا، وہ جس بنکر میں بھی چھپ کر بیٹھے قوم اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو کہتا تھا میں ’کلا ای کافی آں‘ آج کلا ہی بیٹھا اے۔ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اس سے شہداء کے لواحقین کی آنکھوں میں آنسو آئے، یہ شخص ٹرمپ کے قدموں میں بیٹھ کر کشمیر کا سودا کر کے آیا۔
