خوراک کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خوراک کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ خوراک کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔سندھ حکومت غذائی تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کو غذائی خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، سندھ میں زراعت کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔موسمیاتی تبدیلی نے خوراک کی پیداوار پر اثر ڈالا، اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے حکمتِ عملی ضروری ہے
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کا غذائی کمی اور غربت کے خاتمے کے لیے جامع منصوبہ پر عمل پیرا ہے۔پاکستان میں پائیدار زرعی ترقی کے بغیر خوراک کا تحفظ ممکن نہیں۔عوام کو متوازن اور محفوظ خوراک کی فراہمی ہمارا عزم ہے۔خوراک کا تحفظ صرف ایک دن نہیں، بلکہ مسلسل جدوجہد کا تقاضا ہے۔
